موجودہ حکومت کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،سی پیک منصوبے کو پایہ تکمیل تک جانے پربھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے

وفاقی وزیر فوڈ اینڈ سیکیورٹی سکندر حیات بوسن کی بات چیت

اتوار 20 نومبر 2016 20:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) وفاقی وزیر فوڈ اینڈ سیکیورٹی سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے تاکہ کسان خوشحال ہو اور زرعی شعبہ میں مزید بہتری آئے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیگی رہنما چوہدری آصف انصاری سے کی گئی۔

ملاقات میں کیا سکندر حیات بوسن نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پو ری کر ے گی اور قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی ۔

(جاری ہے)

کسانوں کی معاشی حالت کو بہتر کرنے کے لئے زرعی شعبے پر خصوصی طور پر توجہ دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلدیات کا مراحل آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ انشاء اللہ پارٹی قیادت ملتان کی خوشحالی اور ترقی کے لئے باصلاحیت میئر لائے گی تاکہ نچلی سطح پرشہریوں کے بنیادی مسائل حل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارت کی خلاف ورزی سی پیک منصوبے کو پایہ تکمیل تک جانے پربھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے لیکن پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشا نہ کھڑی ہے اور پاک فوج کے جوان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :