پر امید ہوں کہ بہت جلد پھر قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنوں گا،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے حالات سازگار ہیں

نامور کرکٹر سعید اجمل کا ملتان میں عشائیہ کی تقریب سے خطاب

اتوار 20 نومبر 2016 20:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) پاکستان کے نامور کرکٹر سعید اجمل نے کہا ہے کہ دعا گو ہوں کہ پاکستان میں جلد انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہو۔ ملک میں سیکیورٹی کے حالات بہتر ہیں اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے حالات سازگار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں کرسٹل مال ملتان کے سی ای او ارشد خان کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر فہیم محمود خان،ظفر بلوچ،شہزاد طالب اور دیگر عمائدین شہر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سعید اجمل نے مزید کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ وہ بہت جلد قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنیں گے اور اگر سلیکٹرز نے انہیں ا یک موقع دیا تو وہ ایک بارپھر اپنی شاندار پرفارمنس سے دنیا بھرمیں ملک کا نام روشن کریں گے۔ انہوں مزید کہا کہ بہت خوش آئند بات ہے کہ پی سی بی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

آئندہ کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سخت محنت کرنا ہوگی اور قوم کی دعائوں سے ہمارے کرکٹ ٹیم انشاء اللہ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میری ذاتی خواہش تھی کہ میں اولیاء کرام کے شہر ملتان میں اپنے کاروبار شروع کروں اور اسی مقصد کے لئے میں ملتان آیا اور کرسٹل مال ملتان میں اپنے آئوٹ لیٹ کا افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :