سی پیک سے ملکی معیشت مضبوط اوراقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا، حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصو بوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے

گورنرپنجاب رفیق رجوانہ کا سرکٹ ہائوس ملتان میں لیگی رہنمائوں کے وفود سے ملاقات ،گفتگو

اتوار 20 نومبر 2016 20:10

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصو بوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔لوگوں کے مسائل حل کر نے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔صحت،تعلیم ،صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیحات ہیں۔ سی پیک سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی ۔اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔

روز گار کے بے شمار مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوںنے ان خیالات کا اظہار سرکٹ ہائوس ملتان میں آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سابقہ ایم این اے شیخ طارق رشید ،چیئر مین یو نین کونسل ملک اعجاز احمد رجوانہ، جلیل خان بابر ،اختر عالم قریشی، ملک انور علی ،فیاض خان اور دیگر سیاسی و سماجی راہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے اس موقع پر مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔

ہمیں اپنے نو جوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کر نا ہے تاکہ وہ ملکی تعمیر و ترقی میں بہترین کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم لو گوں کی خدمت کر نے پر یقین رکھتے ہیں اسی سے اللہ کی خوشنودی اور رضا حاصل کی جا سکتی ہے ۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مزید کہا کہ ملتان کے مسائل کر نے کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے ۔ ملتان کے سیوریج کیلئے ماسٹر پلان مرتب کیا جا رہا ہے ۔جس سے سیوریج کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے مختلف لوگوں کے مسائل سنیں اور ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔