کراچی، اینٹی انکروچمنٹ فور س کی کارروائی ، غیر قانونی طور پر قبضہ کئے گئے گلشن معمارمیںمحکمہ لیبر کے 1000 فلیٹس کو خالی کرا لیا گیا

اتوار 20 نومبر 2016 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) اینٹی انکروچمنٹ فورس (AEF) نے غیر قانونی طور پر قبضہ کئے گئے گلشن معمارمیںمحکمہ لیبر کے 1000 فلیٹس جن پر غیر قانونی قبضہ تھا میں سے 800فلیٹوں کو پر امن آپریشن کے ذریعے خالی کرا لیا گیا ہے ۔ یہ رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بورڈ آف رونیو کی اینٹی انکروچمنٹ فورس نے دی ۔یہ رپورٹ اینٹی انکروچمنٹ فورس کے ڈائریکٹوریٹ نے سینئر میمبر بورڈ آف رونیو کے ذریعے بھیجی جس کے مطابق گلشن معمار میں 1000لیبر فلیٹس جن پر 2010کے سیلاب متاثرین کے خاندانوں کے نام پر چند لوگوں نے غیر قانونی طریقے سے قبضہ کیا ہوا تھا۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ حکومت نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو فنڈ سمیت تمام تر سہولیات فراہم کی تھی ۔ اینٹی انکروچمنٹ فورس نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے ایک منظم طریقے سے آپریشن کیا اور 800فلیٹس خالی کرالیئے ۔

(جاری ہے)

ابھی بھی 200فلیٹس پر غیر قانونی قبضہ ہے جس کے لئے جلد ہی ایک اور آپریشن کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ مذکورہ 1000فلیٹس محنت کشوںکے لئے تعمیر کئے گئے تھے اور یہ انکو پہلے ہی الاٹ کئے جاچکے ہیں مگر الاٹیز انکے قبضے کے لئے کافی عرصے سے کوششیں کر رہے تھے۔

لہذا وزیراعلیٰ سندھ نے سینئر میمبر بورڈ آف رونیو رضوان میمن ،کمشنر کراچی کو مذکورہ فلیٹ خالی کرا کر انہیں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ڈائیر یکٹر اینٹی انکروچمنٹ فورس نواز سوہو نے یہ آپریشن کیا اور فلیٹس خالی کرائے ، حکومت نے قومی اخبارات /اشتہارات کے ذریعے غیر قانونی قابضین پر زور دیا تھا کہ وہ یہ فلیٹس خالی کر دیں یا پھر آپریشن کا سامنا کریں بالاآخر آج آپریشن کر کے ان فلیٹس کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ #

متعلقہ عنوان :