سی ڈی اے نے مشترکہ آپریشن سے غیر قا نونی ہائوسنگ سکیم کے زیر قبضہ 100کنال سرکاری ارا ضی وا گزار کر والی

اتوار 20 نومبر 2016 19:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے انوائرنمنٹ ونگ کے ہمراہ مل کر مشترکہ آپریشن کر کے اسلام آباد کے سیکٹر D-12سے ملحقہ علا قے میں بنائی جانے والی غیر قا نونی ہائوسنگ سکیم نارتھ رج(North Ridge)کے زیر قبضہ 100کنال سے زائد سرکاری جنگل کی ارا ضی وا گزار کر والی ہے ۔

اس آپریشن میں سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے افسران اور عملے کے علا وہ بھا ری مشینری استعمال کی گئی ۔ وا گزار کارائی جانے والی سر کاری جنگل کی زمین ہے۔ قبل ازیںسی ڈی اے کے انوائرنمنٹ ونگ نے جب یہی زمین با زیاب کرانے کی کو شش کی تو سو سائیٹی نارتھ ریج کے افراد نے عملے کو زدوکوب کر کے زخمی کردیا جس پر سی ڈی اے کے انوائرنمنٹ ونگ نے کار سرکار میں مدا خلت پر متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے آپریشن کر کے نیشنل فارسٹ ایریا کی ارا ضی وا گزار کرا لی۔ دریں اثناء سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کار پوریشن اسلام آباد کے متعلقہ شعبوں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس علا قے کی موئثر ما نیٹرنگ کے لئے مستقل بنیا دوں پر چیک پوسٹیں بنائیںتا کہ با قی ماندہ سرکاری ارا ضی پر قا بض افراد سے سرکاری اراضی کو واگزار کروایا جائے اور لوگوں کی طرف سے مزا حمت کی صورت میں متعلقہ تھانوں میں ان کے خلاف رپورٹ درج کروائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :