بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار کرپٹ حکمران ہیں، ڈاکٹر محمد ابراہیم

جن قوتوں پر عوام نے اعتماد کیا انہوں نے ہی استحصال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی لوٹ مار کرنے والوں سے پائی پائی وصول کرکے انہیں عبرت کانشان بنا دیا جائے جماعت اسلامی کی کرپشن فری بلوچستان مہم ان امراض وبرائیوں اورلوٹ مار کا علاج ہے، نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان

اتوار 20 نومبر 2016 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) جماعت اسلامی بلوچستان نائب امیر ڈاکٹر محمد ابراہیم نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار کرپٹ حکمران ہیں صوبے میں ہر طرف لوٹ مار ،بے حسی ،جہالت ،مہنگائی ، بے روزگاری ،ناخواندگی کا دور دورہ ہے صحت تعلیم کی سہولیات ناپید عوام نان شبینہ کے محتاج بن گئے ہیں جن قوتوں پر عوام نے اعتماد کیا انہوں نے ہی استحصال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ضرورت اس امر کی ہے کہ لوٹ مار کرنے والوں سے قوم کا پائی پائی وصول کرکے انہیں عبرت کانشان بنا دیا جائے بلوچستان کے حکومتوں میں شامل ہونے ہر موقع پر لوٹ مار کورواج دیاکسی نے آج تک ان لوٹ مار کرنے والوں کا احتساب نہیں کیا اسمبلی میں سائیکل ورکشے پر آنے والوں کی کوٹیاں بنگلے آج ملک کے اکثر شہروں میں بن گیے ہیں ان لوٹ مار کرنے والوں کا احتساب عوام نے ووٹ کے ذریعے کرنا ہوگا جماعت اسلامی ک کی کرپشن فری بلوچستان مہم ان امراض وبرائیوں اورلوٹ مار کا علاج ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ عدل وانصاف کااسلامی حکومت بنانے کیلئے عوام دیانت دار نیک نام واچھے لوگوں کا ساتھ دیں لمحوں کی خطاب صدیوں میں عوام کو مل رہا ہے قوم سوچ سمجھ کر صالح دیانت دار واچھے لوگوں کا ہر حوالے سے ساتھ دیں کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کرنا ہوگا بلوچستان میں کوئی میگا پراجیکٹ کا نہ ہونا بھی کرپشن ہے کرپشن کے خلاف مہم کے دوران ہم مالی اخلاقی ہرقسم کے کرپشن کرنے والوں کو بے نقا ب کریں گے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی صوبائی ناظمہ ثمینہ سعید، یاسمین اچکزئی،روبینہ علی، آسماقاضی نے کہا کہ حکمرانوں کی اغیار کے ساتھ دوستی کی وجہ سے قوم دشمن کے غلام کسمپرسی ،دہشت گردی اور بدامنی کے شکار ہیں حکمرانوں کی کرتوتوںوکرپشن نے قوم کو تباہ کرکے ررکھ دیا ہے کرپشن کے خلاف مہم جماعت اسلامی نے شروع کی انشاء اللہ جماعت اسلامی ہی قوم کو کرپٹ مافیا سے نجات دلائیگی کرپشن کے خلاف مہم قومی مہم اور وقت کی اہم ضرورت اور ملک وملت کو پریشانی وتباہی سے نکالنے ک راستہ ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ہم اس دیس کو نورلاالہ سے جگمگاکر منور کرنا چاہتے ہیں ہمار ارب ایک ،ہمارا رسول ﷺ ایک ،ہمارا قرآن ایک،ہماراکعبہ ایک اور ہمارا کلمہ ایک اس کے باوجود قوم منتشر ،ناکام اور تقسیم ہیں اس ناکامی ، تقسیم کو ختم کرنے کیلئے اسلام کا نفاذ ضروری ہیں ہم ایک ہوکر سیکولر بے دین قوتوں کو ناکام اورپاکستان کو اسلامی بنالیں ۔

عوام نفاذ اسلام کیلئے ایک ہوجائیں ۔ اسلام مکمل دین و ضابطہ حیات ہے نفاذ اسلام وقت کی اہم ضرورت ،قوم کومتحد ویکجا اور پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے اسلامی تعلیمات ہماری زندگی کے تمام شعبوں اور تمام گوشوں پر حاوی ومحیط ہونے کے ساتھ انسانی فطرت کے عین مطابق ہیں اسلام عقائد ،عبادات ،معاملات ،نظام مملکت ،نظام معاشرت میں انسان کی مکمل راہنمائی کرتاہے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے بجائے اسلام کو یا اسلامی تعلیمات کو بدلنے والے کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے پاکستان میںآج بھی اگر اسلامی نظام نافذ ہوجائے تو یہ پوری دنیا کیلئے رول ماڈل ثابت ہوگا کرپشن ختم ہوگی مسائل ومشکلات سے نجات ملیگی اور ہرطبقہ خوش اور ترقی کریگا۔