مقبوضہ کشمیر میں تحریک زوروں پر ہے، بھارتی مظالم بھی بڑھتے جا رہے ہیں، عالمی برادری مظالم رکوانے اورمسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کوششیں تیز کرے،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

اتوار 20 نومبر 2016 19:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک زوروں پر ہے اور بھارتی مظالم بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔لہذا عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم رکوانے اورمسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کوششیں تیز کرے ۔بھارت نے بری، بحری اور ہوائی تمام سیکٹرز پر جارحیت شروع کر رکھی ہے،پہلے چھوٹے ہتھیاروں کی بجائے توپیں اور پھر بحری محاذ پر سب میرین اور اب ڈرون پاکستانی حدود میں بھیج کر اعلانیہ جنگ شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ اسکی ایک سوچی سمجھی سازش ہے تاہم پاکستان کو اس سازش کا تدبر سے جواب دینا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک زوروں پر ہے اور بھارتی مظالم بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔لہذا عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم رکوانے اورمسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کوششیں تیز کرے۔کیونکہ بھارت جو کچھ سیز فائر لائن پر کررہا ہے اس سے ایک بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے جو پوری دنیا کے امن کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :