شہریوں کو سوچنا ہوگا کہ وہ کونسی جماعت ہے جس کے نمائندے لوگوں میں موجود رہ کر عوامی خدمت کے کوشاں رہتے ہیں

جنرل سیکرٹری اے این پی سندھ یونس بونیری کا ورکرز اجلاس سے خطاب

اتوار 20 نومبر 2016 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے کہاہے کہ ہم پوری زندگی امن کا پرچار کرنے والوں کے پیروکار ہیں جمہوریت کی مضبوطی اور قانون کی بالادستی کے لیے ہماری جماعت کی جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے فخر افغان باچا خان نے ہمیں احترام انسانیت اور فلسفہ عدم تشدد کا درس دیا ہے انتہاء پسندانہ سوچ کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں بھی عوامی نیشنل پارٹی نے دیں ہیںلوگ اگلے الیکشن کے لیے سوچتے ہیںاور ہمارے اکابرین اگلی نسل کی فکر کرتے ہیںاے این پی انفرادی مفادات کے بجائے اجتماعی مفادات کو ترجیح دیتی ہے ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی خدائی خدمت گار تحریک کا تسلسل ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کورنگی ڈیرہ یوسف زئی ناتھا خان گوٹھ میں ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر پارٹی کے بزرگ رہنماء حاجی محمد عدیل کی مغفرت اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ،انہوں نے مذید کہا کہ پارٹی کے بے لوث ورکر ہی ہمارا اصل اثاثہ ہے ہماری آبادیوں سے ووٹ لیکر ایوانوں میں پہنچے والے اپنے گھروں میں آرام سے بیٹھے ہوئے ہیں اور ہم شہری اداروں کے دفاتر کے چکر لگاکر عوامی مسائل کے حل کی کوششوں میں مصروف ہیںآج کراچی کی پختون آبادیوں میں لاتعداد مسائل کی بنیادی وجہ عوامی نمائندوں کا غلط چنائو ہے شہریوں کو سوچنا ہوگا کہ وہ کونسی جماعت ہے جس کے نمائندے سال بھر اپنے لوگوں میں موجود رہ کر عوامی خدمت کے کوشاں رہتے ہیںشہریوں کے مسلسل غلط فیصلوں کی وجہ سے آج کراچی دنیا گندا ترین شہر اور پختون آبادیاں مسائل کی آماجگاہ بن چکی ہیں انہوں نے مذید کہا کہ شہر کی ہر یونین کونسل میں جاکر اپنے ورکرز کو متحرک اور نچلی تنظیموں کو فعال کررہے ہیںپارٹی عہدیداران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور تنظیمی ذمہ داریوں کو پورا رکریںباہمی اتحاد و اتفاق اور مضبوط بنیادی تنظیم کے ذریعے ہمارے کئی بنیادی مسائل حل ہوسکتے ہیںکامیاب ورکرز کنونشن کے بعد پارٹی لیڈر شپ کے بھی حوصلے بلند ہوگئے ہیںپارٹی کی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت تنظیم کے روشن مستقبل کی نوید ہے رواں ماہ میں شہر کی تمام یونین کونسلون میں ورکرکز کنونشن کے سلسلے کو مکمل کریں گے، اس موقع پر تمام شرکاء کے متفقہ طور پر وارڈ کی تنظیم نو کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی کا انتخاب کیا ،آرگنائزنگ کمیٹی شیر نواز خان،راشد ابرار،فضل ہادی،خان شیر اور محمد ناصر خان پر مشتمل ہوگی ، اس موقع پر ضلعی صدر نور شیر خان،بزرگ رہنماء کریم اللہ یوسف زئی اور صوبائی رہنماء نور اللہ اچکزئی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :