آئین پاکستان توڑنے والے پرویز مشرف کو ملکی سیاست میں حصہ لینے کی اجازت دینا ملکی سالمیت کیلئے خطر ناک ہوگا

سندھ نیشنل تحریک کے چیئرمین اشرف نوناری کا عوامی اجتماع سے خطاب

اتوار 20 نومبر 2016 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) آئین پاکستان توڑنے ولے آمر جنرل پرویز مشرف کو ملکی سیاست میں حصہ لینے کی اجازت دینا ملکی سالمیت کے لئے خطرناک ہوگا، اسٹبلشمینٹ پرویز مشرف کو ایم کیو ایم کا دوسرا غدار وطن الطاف حسین بناکر ملک توڑنا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی مفاہمت کے نام پر ایم کیو ایم اور مشرف کے گناہون میں برابر کی شریک رہی ہی 2018کی الیکشن میں سندھی عوام قوم پرستوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے اسمبلیوں میں بھیج کر اپنا قومی فرض ادا کرینگے، ان خیالات کا اظہار سندھ نیشنل تحریک کے چیئرمین اشرف نوناری نے لطیف آباد کے گوٹھ عدل نوناری، جان محمد رند، بھار کالونی اور ہوسڑی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جس شخص نے آئین کو توڑ کر ملک سے غداری کا ثبوت دیا ہو ان کو ملکی سیاست میں حصہ لینے کی ہر گز اجازت نہیں دی جاسکتی، پرویز مشرف نے اپنے غیر قانونی اقتدار میں سب سے زیادہ نقصان ملکی قومی ادارون کو دیا تھا، مشرف سانحہ 12 مئی، سانحہ کارساز، لال مسجد، محترمہ بینظیر بھٹو، نواب اکبر خان بگٹی سمیت سنکڑون بلوچوں اور سندھیوں کے قتل میں ملوث رہا ہے، مشرف نے اپنے دور میں این آر او معاہدہ کے تحت ساڑے پانچ ہزار ایم کیو ایم کے دہشتگردوں، ٹارگیٹ کلرون اور سزا یافتہ مجرموں کو چھڑا کر آٹھ ہزار دہشتگردی کے مقدمات ختم کرائے تھے، ایسے قومی مجرم کو ملکی سیاست میں حصہ لینے کی اجازت دینا ملک کے ساتھ غداری ہوگی، انہوں نے کہا کہ مشرف کے خلاف پیپلز پارٹی کے جو رہنما چیخ چیخ کے آمریت اور جمہوریت کی بات کر رہے ہیں سب سے پہلے وہ آمر مشرف کو گارڈ آف آنر پیش کر کہ با عزت و با آسانی ملک سے فرار کرانے پر قوم سے معافی مانگیں، انہوں نے کہا کہ سندھ کی ترقی و خوشحالی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک سندھی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے قوم پرستوں کو ایوانوں میں نہیں بھیجے گی، انہوں نے کہا کہ 2018 کی الیکشن میں سندھی قوم بکا و وڈیرون کو شکست دیکر قوم پرستوں کو الیکشن میں کامیاب کرے دوسری صورت میں شھیدوں اور دلفریب نعروں پر ووٹ لینے والے سندھ کی قسمت نہیں بدل سکتے، عوامی اجتماع سے مرکزی رہنماں نجیب احمد تھیبو، جھانگی ملاح، مرتضی دہنرو، سلیم سندھی، بلاول سٹھیو، محبوب ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :