باجوڑ کے علاقہ خرکنو کے درجنوں افراد کا اے این پی میں شمولیت کا اعلان

اتوار 20 نومبر 2016 19:10

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) باجوڑ کے علاقہ خرکنو کے درجنوں افراد کا اے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔باجوڑ ایجنسی کے تحصیل سلارزئی کے علاقہ خرکنوں میں شمولیتی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں درجنوں افراد نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔شمولیت اختیار کر نے والوں میں شیر علم، نوران گل،بخت زمان، سردار میاں جماعت علمائ اسلام سے، پی پی پی سے سلمان میاں ،باچا محمود، محمد ذادہ، شوکت ذادہ، خان ذادہ، طاہر خان ،سلیم خان ، پی ٹی ائی سے باچامین خان، کامل خان ، ذاکر خان، نور بیان ، میاں افتخار، زاکر اللہ، مسلم لیگ ن سے ڈاکٹر گل ذادہ،حاضر محمد، جماعت اسلامی سے واخان بابا،مزمین خان نے اپنے تمام خاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

شمولتی جلسے میں اے این پی کے جنرل سیکرٹری گل افضل ، سیکرٹری اطلاعات شاہ نصیر خان ، حاجی عبد القیوم ، سید عبد المنان کاکاجی ، نثار باز، بیان اللہ، ملک بر ہان ، اجمل تنہا، سخی بہادر نے شر کت کی۔ جلسے سے خطاب کر تے عبد المنان کاکاجی اور گل افضل خان نے کہا کہ قبائلی عوام مزید سالوں تک انتظار نہیں کر سکتے فاٹا کو فوراًً کے پی کے میں ضم کیا جائے اور جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کر ائی جائے۔

قائدین نے کہا کہ جو سیاسی پارٹیاں فاٹا کو خیبر پختون خواہ میں ضم کر نے کے مخالفت کر رہے ہیں فاٹا میں آنے والے الیکشن میں انکو عبرتناک شکست کا سامنا کر نا پڑیگا۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوںنے کے پی کے میں پختون قوم کے ساتھ جو سلوک کیا ہے پورا پاکستان اسکا گواہ ہے۔تبدیلی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اور پختونو ں کے سر زمین پر تبدیلی صرف باچا خان کے پیروںکار لا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :