صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے ، مستقبل میں طلباء کیلئے ہر ہفتے مالم جبہ کا دورہ اور دیگر سیاحتی پروگرام تشکیل دیئے گئے ہیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت عبدالمنعیم خان

اتوار 20 نومبر 2016 19:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت عبدالمنعیم خان نے کہاکہ صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے تاہم مستقبل میں طلباء کیلئے ہر ہفتے مالم جبہ کا دورہ اور دیگر سیاحتی پروگرام تشکیل دیئے گئے ہیں۔وہ اتوار کو ٹورازم کارپوریشن کے تعاون اور کلاسک لینڈ روور پشاور کے زیراہتمام پشاورسروسز کلب میں 7ویں سالانہ وینٹیج کلاسک کار ریلی کے انعقادکے موقع پر گفتگو کر رہے تھے، اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری محکمہ سیاحت ، کھیل ، ثقافت و امور نوجوانان طارق خان، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن مشتاق احمدخان، جنرل منیجر ٹی آئی سیز محمد علی سید، ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد ، کلاسک لینڈ روور پشاور کے عاصم درانی اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں، ریلی میں 75 کے قریب کلاسک اور مختلف قدیمی گاڑیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وینٹیج کلاسک کار ریلی کا آغاز11 نومبر کو وینٹیج کلاسک کار کلب آف پاکستان کے زیراہتمام کراچی سے ہوا جو کہ گمبٹ سے رحیم یار خان ، ملتان سے ہوتی ہوئی لاہور14نومبر کو پہنچی اورپھرلاہور سے اسلا م آباد ہوتی ہوئی گزشتہ روز پشاور پہنچی اس موقع پر معاون خصوصی برائے سیاحت عبدالمنعیم خان اور کلاسک لینڈ روور کے عاصم درانی نے گاڑیوں کے شرکائ کو خوش آمدید کہا ، ریلی کی آمد کے موقع پرایف سی بینڈ نے شاندار پرفامنس پیش کی، ریلی میں 15گاڑیاں کراچی، 10لاہور،25اسلام آباد اور 25گاڑیاں پشاور سے شریک ہوئی ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی عبدالمنعیم نے کہاکہ صوبائی حکومت چار سال بعد کامیابی سے شندور میلہ منعقد کروایا جس میں گلگت بلتستان اور چترال کی ٹیموں نے شرکت کی اور ساتھ ہی نتھیا گلی میں خصوصی افراد کیلئے تفریحی دورہ ، پیراگلائیڈنگ اور ٹرین سفر کی شروعات کی،30 طلبائ و طالبات کیلئے مالم جبہ کے دورے کا انعقاد کرنے لگے ہیں جو کہ ہر ہفتے منعقد ہوگا ،سیکرٹری محکمہ سیاحت طارق خان نے کہاکہ صوبہ میں سیاحت کیلئے اقدامات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں رافٹنگ ، سفاری ٹرین اور سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پوڈس کا پروگرام شروع کررہے ہیں جس سے عوام کو سستی اور سہولیات سے بھرپور سیر وتفریح میسر ہوگی، منیجنگ ڈائریکٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ محکمہ سیاحت صوبہ میں یوتھ ، مذہبی سیاحت اور ثقافت کی ترقی و فروغ کیلئے اقدامات کر رہا ہے اور صوبہ میں مختلف اقسام کے تفر یحی پروگرام تشکیل دیئے گئے ہیں تاکہ عوام اس سے مستفید ہو سکیں۔

اس موقع پر صدر وینٹیج کلاسک کار کلب آف پاکستان اور چیف ایگزیکٹیوکلاسک لینڈ روور پشاور کے عاصم درانی نے کہاکہ پشاور میں تاریخی گاڑیوں کے انعقاد کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ پشاور پرامن شہر ہے اور یہاں بھی لوگوں کو ان کلاسک گاڑیوں کے ساتھ لگا? ہے جو ان کی دیکھ بھال کر کے اب بھی اس کا خیال پہلے کی طرح رکھتے ہیں جبکہ کچھ عرصہ قبل ان گاڑیوں کو لوگ کباڑیوں کے مول بیچ کر فروخت کر دیتے تھے آج ان کو دوبارہ اپنی حالت میں بحال کرکے استعمال میں لایا جا رہا ہے۔

ریلی میں شریک قدیمی اور تاریخی گاڑیوں میں لیموزین، ہیومر، فراری ،فورڈ تھنڈر برڈ 1960 ( Ford Thunder Bird) ، ایسٹن منی 1967 ( Austin Mini) ، رولز روئیس سلور وریتھ 1939 (Rolls Royce Silver Wraith )، فورڈ مستنگ 1964 (Ford Mustang ) ، ہمبر ہاک1957(Humber Hawk) ، ، مرسیڈیز 108s (Mercedes 108s) ، شیرولٹ کورویٹی 1967 ( Chevrolet Corvette) ، ایم جی بی 1961 ، ایم جی مڈگٹ (MG Midget) ، فورڈ مستنگ 1964 (Ford Mustang) ، ایسٹن ہیلی (Austin Healey) ، 1966 اور1975 کی ولک سویگن (Volkswagens) ، ویلی جیپ 1957 ( Willy's Jeep) ، شیرولٹ ماسٹر ڈیلکس 1939 (Chevrolet Master Deluxe) ، 404پیوگیوٹ 1965 ( Peugeot) ، جی ٹی 1275 منی کلب مین 1969(Mini Club Man 1275GT) سمیت 1940 کی دیگر قدیمی گاڑیاں اس ریلی میں عوام کی تفریح کا منظر بنیں گی۔

متعلقہ عنوان :