صوبائی حکومت عوامی خدمت اور صوبے کی ترقی میں ناکام ہو چکی ہے،مسلم لیگ (ن)کے صوبائی نائب صدر احسان اللہ خان

اتوار 20 نومبر 2016 19:10

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی نائب صدر حاجی احسان اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت اور صوبے کی ترقی میں ناکام ہو چکی ہے۔تحریک انصاف اپنے ناکامی چھپانے کے لیے دوسروں پر الزاما ت لگا رہی ہے۔عمران خان سمیت بعض افراد سے ملک کی ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہوتی اس لئے وہ ایک حاص ایجنڈے کے تحت سی پیک کے مغربی روٹ پر سیاست چمکا کر منصوبے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔

وہ عظیم خان پل میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرطارق خان نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفیٰ ہو کر پاکستان مسلم لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ حاجی احسان اللہ خان نے کہا پاکستان تحریک انصاف نے عوام سے تبدیلی کے نام پر ووٹ لیا لیکن تین سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود نہ تو تحریک انصاف صوبے میں کوئی تبدیلی لا سکی اور نہ ہی کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع کر سکی۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے صوبے میں حکومت نہ ہونے کے باوجود اب تک ضلع چارسدہ میںبجلی کے 360 ٹرانسفارمرز فراہم کرکے ،بجلی کے 9 فیڈر نصب کرنے کے ساتھ چارسدہ میں پاسپورٹ آفس قائم کیا ہے اور ضلع میں بہت جلد 500 بستروں کے ہسپتال قائم کیا جائیگا۔