جماعت اسلامی آئندہ الیکشن میں اقتدار میں آکر نوجوانوں، طلباء ا ور طالبات کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے خصوصی اہمیت دے گی، اس ضمن میں ایسی پالیسی تیار کی گئی ہے جس کے نتیجے میں صوبے کے لاکھوں جوانوں کو روزگار اور بلاسود قرضوں کی سہولت میسر ہو گی، صوبے میں توانائی ، صنعت ، سیاحت او رمعدنیات پر خصوصی توجہ دے کر روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا کریں گے جس سے صوبے کا کوئی نوجوان بے روزگارنہیں رہے گا

خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ کا شمولیتی جلسے سے خطاب

اتوار 20 نومبر 2016 19:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آئندہ الیکشن میں اقتدار میں آکر نوجوانوں، طلبائ ا ور طالبات کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے خصوصی اہمیت دے گی اور اس ضمن میں ایسی پالیسی تیار کی گئی ہے جس کے نتیجے میں صوبے کے لاکھوں جوانوں کو روزگار اور بلاسود قرضوں کی سہولت میسر ہو گی۔

انہو ںنے کہا کہ صوبے میں توانائی ، صنعت ، سیاحت او رمعدنیات پر خصوصی توجہ دے کر روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا کریں گے جس سے صوبے کا کوئی نوجوان بے روزگارنہیں رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاتن درہ دیر بالا میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما ڈاکٹر صاحبزادہ نے اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت جماعت میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

سینئر وزیر نے کہا کہ ہماری مثبت پالیسیوں کی بدولت دوسرے پارٹیوں کے کارکن جماعت اسلامی پر اعتماد کرکے شامل ہو رہے ہیں۔ عنایت اللہ نے کہا کہ ہم نے الیکشن سے پہلے جو وعدے عوام سے کئے تھے ان کو عملی جامہ پہنانے کے لئے صوبے میں ترقیاتی کاموں کے ہزاروں منصوبے شروع ہیں اور ان پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں جن کی تکمیل سے لوگوں کو روزگار اور صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

انہو ںنے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی غریب طبقوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے جن کی پالیسی غریب عوام کی محرومیاں ختم کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ دستیاب وسائل کے اندر پسماندہ علاقوں کی ترقی اور عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور بحیثیت منتخب نمائندے کی ان کی اولین ترجیح ہے کہ شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ممکن بنایا جا سکے جن کی ثمرات سے عوام مستفید ہوں اور برسوں کی محرومیوں کا ازالہ ہو۔

متعلقہ عنوان :