فاٹا کے عوام نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے گھر بار چھوڑ کر تاریخی قربانی دی ہے جس کو حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،افغان مہاجرین کو پورے عزت اور اخترا م کے ساتھ رخصت کیا جائیگا

گور نر اقبال ظفر جھگڑا کی آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات راجہ فاروق سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 20 نومبر 2016 19:10

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات راجہ فاروق اور مسلم لیگی رہنماء رمضان خان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، افغان مہاجرین اور فاٹا کے مسائل پر بات چیت کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات راجہ فاروق اور مسلم لیگی رہنمائ رمضا ن خان آف رجڑ نے گور نر ہا?س پشاور میں خیبر پختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی۔

ا س موقع پر گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کو پورے عزت اور اخترام کے ساتھ واپس اپنے وطن بھیجا جائیگااور اس حوالے سے افغان مہاجرین کے ساتھ کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت نے اس حوالے سے واضح احکامات جاری کئے ہیں۔ گورنر نے فاٹا کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ فاٹا کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف اپریشن کے دوران گھر بار چھوڑ کر بڑی قربانیاں دی ہے جن کو حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

جنوبی وزیر ستان سمیت جن علاقوں سے اپریشن کی وجہ سے فاٹا کے عوام نے نقل مکانی کی ان کو دوبارہ اپنے علاقوں میں واپس منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت فاٹا کے مسائل سے بحوبی آگاہ ہے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :