Live Updates

سابق صدر آصف علی زرداری نے جلد وطن واپس آنے کا اعلان کردیا

جلاوطن نہیں، عنقریب پاکستان میں ملوںگا،عمران خان انوکھے لاڈلے ہیںجو کھیلن کو چاندنی مانگ رہے ہیں، عمران خان پاناما کا معاملہ سپریم کورٹ میں لے کر گئے، اگر سپریم کورٹ کے کمیشن کا کوئی نتیجہ نہ نکلا تو کیا فائدہ، جمہوریت کا ارتقا سپریم کورٹ میں نہیںبلکہ پارلیمنٹ میں ہو گا،کراچی میں کچرے کی صورتحال کے حوالے سے شہریوں کو جلد خوشخبر ی ملے گی،وزیراعلی نے رپورٹ دی ہے چین کی کمپنی سے معاہدہ ہوگیا ہے،اس پرجلد کام شروع کرنے والے ہیں، آصف زرداری کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 20 نومبر 2016 19:00

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے جلد وطن واپس آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلا وطن نہیں، عنقریب آپ سے پاکستان میں ملوں گا،عمران خان انوکھے لاڈلے ہیںجو کھیلن کو چاندنی مانگ رہے ہیں،کراچی میں کچرے کی صورتحال کے حوالے سے شہریوں کو جلد خوشخبر ی ملے گی،وزیراعلی نے رپورٹ دی ہے چین کی کمپنی سے معاہدہ ہوگیا ہے،اس پرجلد کام شروع کرنے والے ہیں ۔

ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ وہ جلا وطن نہیں ہیں ،عنقریب آپ سے پاکستان میں ملاقات ہوگی، جب ان سے پوچھا گیا کہ عنقریب کا مطلب کچھ دن ہے یا کچھ ہفتے ، اس پر انہوں نے کہا کہ کچھ ہفتے۔ اس سوال پر کہ عمران خان اعتزاز احسن کی تعریف اور آپ پر تنقید کرتے ہیں ، اس پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاندنی ، چاندنی کا مطلب ہے پرائم منسٹر شپ ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاناما کا معاملہ سپریم کورٹ میں لے کر گئے ہیں اور اگر سپریم کورٹ کے کمیشن کا کوئی نتیجہ نہ نکلا تو کیا فائدہ، جمہوریت کا ارتقا سپریم کورٹ میں نہیںبلکہ پارلیمنٹ میں ہو گا۔کراچی میں کچرے کی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے شہریوں کو جلد خوشخبر ی ملے گی، وزیراعلی نے رپورٹ دی ہے چین کی کمپنی سے معاہدہ ہوگیا ہے،اس پرجلد کام شروع کرنے والے ہیں۔سابق صدر نے پاناما لیکس اور ملک کی سیاسی ہلچل میں پیپلز پارٹی کے کردار پر بھی بات کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات