گذشتہ مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران رعایتی کرایوں کی وجہ سے پاکستان ریلوے کو 15 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد کا مالی بوجھ

اتوار 20 نومبر 2016 19:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) گذشتہ مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران رعایتی کرایوں کی وجہ سے پاکستان ریلوے کو 15 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد کا مالی بوجھ اٹھانا پڑا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے کے حکام کو فری پاسز اور ٹکٹوں پر سفر کی سہولت حاصل ہے، انہیں پاکستان بھر میں تمام ریزرویشن یا بکنگ آفسز میں ایڈوانس ریزرویشن کی سہولت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ریلوے مقامی اور غیر ملکی طالب علموں کو ٹرینوں میں سفر کے دوران 50 فیصد کرایوں میں رعایت دیتی ہے جبکہ معذور افراد کو بھی 50 فیصد تک رعایت دی جاتی ہے۔ سپورٹس ایتھلیٹس کو 40 فیصد اور صحافیوں کو 80 فیصد تک رعایت دی جاتی ہے جبکہ ان کے اہل و عیال کو 50 فیصد تک رعایت دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ سکائوٹس اور گرل گائیڈز کو 50 فیصد، چارٹرڈ انسٹیٹیوٹ آف لاجسٹک اینڈ ٹرانسپورٹ کے ممبران کو بھی رعایتی نرخوں پر ٹکٹ فراہم کئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :