واٹس ایپ ویڈیو کالنگ کا لنک دراصل وائرس لنک ہے، عوام احتیاط کریں، ترجمان وزارت آئی ٹی

اتوار 20 نومبر 2016 18:20

واٹس ایپ ویڈیو کالنگ کا لنک دراصل وائرس لنک ہے، عوام احتیاط کریں، ترجمان ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے واٹس ایپ ویڈیو کالنگ سکینڈل کیلئے ویب استعمال کرنے کے حوالہ سے ہدایات جاری کی ہیں۔ معروف پیغام رساں ایپ سے ویڈیو کالز کے نظام کے تحت دوسرے صارفین کو مدعو کرنے کی بدنیتی پر مبنی دعوتوں کے پیغامات کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سکینڈل کے با رے میں عوام کی اطلاع کیلئے متنبہ کیا ہے کہ صارفین کی ذاتی اور کالز کے ڈیٹا کو بدعنوان عناصر استعمال کر سکتے ہیں ۔

گذشتہ چند روز سے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کا موضوع سکینڈل میں ملوث عناصر کی جانب سے واٹس ایپ کے صارفین کو مخصوص ویب سائٹ کے ذریعہ مدعو کرنا ہے۔ ویڈیو کالنگ کی دعوت کے ساتھ دیئے گئے لنک پر کلک کرنے سے ویب سائٹ پر صارفین کو کوڈ آ جاتے ہیں جس کے بعد پراسیس کو اختتام تک پہنچانے کیلئے مزید دوستوں کو دعوت دینے کا کہا جاتا ہے جس کے نتیجہ میں یہ عمل ہیک ہونے کی طرف مزید آگے چلا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت نے کہا ہے کہ ویڈیو کالنگ کی فیچر ایپس کو اپ ڈیٹ کرنے سے آسانی کے ساتھ حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ اس کے لئے کسی قسم کی دعوت کی ضرورت نہیں ہے۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق ڈیٹا کی حفاظت کیلئے پاکستانی صارفین کو چاہئے کہ واٹس ایپ کی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سکینڈل سے باخبر رہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ہیکنگ فورموں نے بھی اس سکینڈل کی رپورٹ دی ہے۔