لاہور چیمبر آف کامرس کا انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 31دسمبر تک توسیع کرنے کا مطالبہ

اتوار 20 نومبر 2016 18:00

لاہور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عبدالباسط، سینئرنائب صدر امجد علی جاوا اور نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 31دسمبر تک توسیع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ کچھ مسائل کی وجہ سے تاجر برادری کی بہت بڑی تعداد ٹیکس ریٹرنز جمع نہیں کرواسکی اور رواں ماہ کے اختتام تک بھی یہ کر پانا ممکن نہیں لہذا انہوں نے تاجر برادری کی جانب سے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 31دسمبر تک توسیع کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :