کوئی بے وقوف ہی ہوگا جوآرمی چیف کی تعریف نہ کرے،اسفندیارولی خان

پانامہ لیکس میں صرف وزیراعظم کا نام نہیں آیا جتنے بھی دیگر لوگوں کے نام شامل ہیں انکے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہیئے،میڈیا سے گفتگو

اتوار 20 نومبر 2016 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں صرف وزیراعظم کا نام نہیں آیا جتنے بھی دیگر لوگوں کے نام شامل ہیں انکے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہیئے۔ فرد واحد پرعدالت نہیں جانا چاہیے، جتنے بھی نام سامنے آئے ہیں ،سب کے خلاف عدالت جانا چاہیے پشاور میں حاجی عدیل کی رسم قل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ائے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہناتھاکہ حاجی عدیل کی وفات سیاست کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے، پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا ، ملکی صورتحال پر اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ عمران خان خو د بھی آف شور کمپنیوں کے مالک ہے، کپتان شاٹ کٹ سے وزیر اعظم بننے کی کوشش نہ کریں۔

(جاری ہے)

اس وقت ملک کی داخلی و خارجہ پالیساں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں اس لئے توسار ک کانفرنس ملتوی کی گئی ،انہوں نے کہا کہ کوئی بے وقوف ہی ہوگا جوآرمی چیف کی تعریف نہ کریں۔آپریشن ضرب عضب کی بددلت خطے میں امن قائم ہورہا ہے ،جنرل راحیل شریف نے اپنی مدت ملازمت میں بہت بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ہماری حکومت میں ترقیاتی کام ہوئے ،پی ٹی آئی فنڈز کی کمی کابہانہ بنا کر صوبے میں کوئی ترقیاتی کام نہ کرسکے۔انکاکہنا تھا کہ جس بندے پر کرپشن کے الزامات ہوعوامی نیشنل پارٹی اسکوآئندہ انتخابات میں ٹکٹ نہیں دے گی،ایک سوال کے جواب میں اسفندیارولی خان کاکہنا تھا کہ وزیراعلی پرویزخٹک صبح ایک بات کرتے ہیں اورشام کودوسری ،انکے قول وفعل میں تضاد ہیں۔