آج کے بچے مستقل کی قیادت اورملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، وفاقی وزیر احسن اقبال کا عالمی یوم اطفال پر پیغام

اتوار 20 نومبر 2016 17:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے بچے مستقل کی قیادت اورملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ بچوں کے ذہنی ، جسمانی اور نفسیاتی نشوونما کی فکر اور اقدامات کل کے محفوظ پاکستان کی ضمانت فراہم کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت بچوں کی بہترین نشوونما کیلئے حمل کے دوران مائوں کی صحت کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں میں غذائی قلت کا خاتمہ کرنے کیلئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر کام کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے بہتر مستقبل کے فروغ کیلئے ان کی صحت اور تعلیم کیلئے مساویانہ مواقع فراہم کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :