پاکستان ریلوے کا سالانہ بنیادوں پر ٹرین ڈرائیوروں کی جسمانی فٹنس جانچنے کا فیصلہ

اتوار 20 نومبر 2016 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) پاکستان ریلوے نے سالانہ بنیادوں پر ٹرینوں کے ڈرائیوروں کی جسمانی فٹنس جانچنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پاکستان ریلوے کے قواعد و ضوابط میں تمام ضروری ترمیم کی جائیں گی ۔ ریلوے کے ذرائع کے مطابق اس سے قبل ٹرین کے ڈرائیوروں کی فٹنس تین سالہ بنیادوں پر جانچی جاتی ہے تاہم اب اس کی مدت ایک سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :