ذوالفقا رعلی ملک کی سردار عبدالخالق وصیؔ کو مبارک باد

اتوار 20 نومبر 2016 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر کے مرکزی رابطہ سیکرٹری ذوالفقا رعلی ملک نے پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سردار عبدالخالق وصیؔ کو جماعت کی طرف سے جموںو کشمیر کونسل کا ٹکٹ ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم قائد پاکستان محمد نوازشریف، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان، وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر، سینیٹر پرویز رشید اور وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کے شکر گذار ہیں کہ جنہوں نے ایک سفید پوش مسلم لیگی کارکن کی خدمات کے اعتراف میں میرٹ پر جموں وکشمیر کونسل کا ٹکٹ جاری کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کونسل کا ٹکٹ سردار عبدالخالق وصیؔ کے حق میں جاری ہونے سے آزاد کشمیر بھر میں مسلم لیگی کارکنوں میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی ہے بالخصوص وہ کارکن جنہوں نے گذشتہ6/7سالوں میں جماعتی کی بہتری اور مضبوطی کیلئے دن رات کام کیا اس فیصلے سے ان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔