آزاد کشمیر کونسل کاٹکٹ سردار عبدالخالق وصی ؔ کو ملنے پر مسلم لیگی کارکنوں میں خوشی کے لہر دوڑ گئی

اتوار 20 نومبر 2016 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) مسلم لیگ(ن) کی جانب سیآزاد جموںو کشمیر کونسل کاٹکٹ سردار عبدالخالق وصی ؔ کو ملنے پر مسلم لیگی کارکنوں میں خوشی کے لہر دوڑ گئی۔ مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی راہنما و ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سردار عبدالخالق وصیؔ کو جماعت کی طرف سے جموںو کشمیر کونسل کا ٹکٹ ملنے پر مسلم لیگی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میرپور ، بھمبر، کوٹلی، باغ،حویلی، پونچھ، سدھنوتی، مظفرآباد، ہٹیاں، نیلم ، مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان اور بیرون ملک میں آباد مسلم لیگی حلقوں کی جانب سے سردار عبدالخالق وصی ؔ کو ٹکٹ ملنے پرفون کالز اور سوشل میڈیا پر مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

مسلم لیگی کارکنوں نے قیادت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے دیرینہ اور کمیٹڈ سیاسی کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔