ملکی اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے اپوزیشن کو ایک آواز ہونا چاہیے‘چوہدری محمدسرور

کر پشن سمیت دیگر مسائل کسی ایک جماعت کے نہیں پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتوں کے ہیں جن کے حل کیلئے ہمیں آواز بلند کر نا ہوگا ‘کر پشن سے ملک کو کل نہیں آج ہی نجات حاصل کر نا ہوگی اسکے بغیر ترقی ممکن نہیں ہوسکتی ‘اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو

اتوار 20 نومبر 2016 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملکی اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے اپوزیشن کو ایک آواز ہونا چاہیے ‘کر پشن سمیت دیگر مسائل کسی ایک جماعت کے نہیں پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتوں کے ہیں جن کے حل کیلئے ہمیں آواز بلند کر نا ہوگا ‘کر پشن سے ملک کو کل نہیں آج ہی نجات حاصل کر نا ہوگی اسکے بغیر ترقی ممکن نہیں ہوسکتی ‘ملک میں حقیقی جمہو ریت اورشفاف احتساب پوری قوم کی ضرورت ہے ۔

اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک میں کسی قسم کی محاذآرائی یا ٹکرائو نہیں چاہتی ہم نے ہمیشہ آئین وقانون کے مطابق اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے سیاسی جد وجہد کی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک کی جڑوں کو کھانیوالی کر پشن کا ختم کر کے ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی قائم جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے وہ ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کرملک اور قوم کے مفادات کا تحفظ کر نے کیلئے ایک آواز ہو جائے کیونکہ اپوزیشن کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام اور ملک کے مفادات کیلئے ہر فورم پر جنگ لڑ یں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک میں کسی بھی صورت جمہو ریت کاخاتمہ نہیں چاہتی ہم صرف احتساب کی بات کر رہے ہیں کیونکہ جب احتساب ہوگاتو ہر جگہ آئین وقانون کی حکمرانی بھی قائم ہوجائیگی۔

متعلقہ عنوان :