کوئٹہ میں دہشت گردی کی حالیہ واقعات اورٹارگٹ کلنگ کے پیش نظر دفعہ 144نافذ ‘ نوٹیفکیشن جاری

اتوار 20 نومبر 2016 16:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دہشت گردی کی حالیہ واقعات اورٹارگٹ کلنگ کے پیش نظر دفعہ 144نافذ کردی گئی ۔نوٹیفکیشن جاری ،محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کردی ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے دفعہ 144 کے تحت پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

پابندی کے تحت جلوس اور دھرنوں پر بھی پابندی عائد ہوگی جبکہ 5افراد سے زائدکی مجموعہ اوراسلحہ لے کر چلنے اور اس کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی ا یک ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے پابندی دہشت گردی‘ ٹارگٹ کلنگ اور حالیہ واقعات کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :