ہم دوبارہ تحریک پاکستان چلائیں گے‘ کرپشن کا ذمہ دار حکمران ٹولہ ہے‘ حکمرانوں نے نظریہ پاکستان سے بے وفائی کی ہے‘ کرپشن پر احتساب کیلئے کمیشن بنایا جائے

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 20 نومبر 2016 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم دوبارہ تحریک پاکستان چلائیں گے‘ کرپشن کا ذمہ دار حکمران ٹولہ ہے‘ حکمرانوں نے نظریہ پاکستان سے بے وفائی کی ہے‘ کرپشن پر احتساب کیلئے کمیشن بنایا جائے۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن کا ذمہ دار حکمران ٹولہ ہے تمام مشائخ کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

حکمرانوں نے نظریہ پاکستان سے بے وفائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن پر احتساب کیلئے کمیشن بنایا جائے کسی بھی لیکس میں ملوث لوگوں کا محاسبہ چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بینکوں سے قرضے معاف کرانیوالوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔ ہمیں تو کسی قطری شہزادے نے اسٹیل مل تحفے میں نہیں دی ہمیں تو تحفے ممیں صرف کھجور اور آب زم زم ملتا ہے۔ ہم کرپشن کرنے والوں کو اڈیالہ جیل میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

حکمران صادق نہ ہو تو کیسے ملک کو ترقی یافتہ بنا سکتا ہے۔ حکمرانوں نے نظریہ پاکستان سے بے وفائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے طے کیا ہے کہ دنیا کو امن کا پیغام پہنچانے کے لئے ہم دوبارہ تحریک پاکستان چلائیں گے پاکستان سے سود کا خاتمہ اور اسلاممی نظام رائج کیا جائے سب ی ہی چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ایک نظام تعلیم ہو۔ (ن غ)