صوبائی حکومت نے صوبے کے دس کنٹونمنٹ بورڈ کو7.698ملین روپے کا گرانٹ جاری کر دی

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) صوبائی حکومت نے صوبے کے دس کنٹونمنٹ بورڈ کو7.698ملین روپے کا گرانٹ جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے سرکولر کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کو8لاکھ74ہزار کنٹونمنٹ بورڈ بنوں کو چار لاکھ42ہزار، کنٹونمنٹ بورڈ ڈی آئی خان کو87ہزار، کنٹونمنٹ بورڈ کوہاٹ کو12لاکھ، کنٹونمنٹ بورڈ مردان کو6لاکھ57ہزار، کینٹونمنٹ بورڈ پشاور کو22لاکھ41ہزار، کینٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کو14لاکھ93ہزار، کینٹونمنٹ بورڈ رسالپور کو پانچ لاکھ22ہزار ، کینٹونمنٹ بورڈ مری کلیاس کو ایک لاکھ9ہزار روپے جبکہ کینٹونمنٹ بورڈ حویلیاں کو49ہزار روپے کا مالی گرانٹ جاری کیا گیا ہے۔