صوبائی حکومت نے ضلع بونیر میں سرکاری ملازمین کی پنشن اور گریجویٹی کی مد میں11کروڑ44لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) صوبائی حکومت نے ضلع بونیر میں سرکاری ملازمین کی پنشن اور گریجویٹی کی مد میں11کروڑ44لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے سرکولر کے مطابق اس سلسلے میں پچاس فیصد فنڈز پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں جبکہ اب مزید پچاس فیصد فنڈز جاری کئے گئے جن میں پنشن کی مد میں آٹھ کروڑ21لاکھ کموٹیشن کی مد میں تین کروڑ15لاکھ 86ہزار جبکہ سول گریجویٹی کی مدمیں26لاکھ30ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔