کوئٹہ ،مند کے علاقے سے مقامی انتظامیہ نے 2 نامعلوم افراد کی گولیو ں سے چھلنی مسخ شدہ لا شیں برآمد کر لیں

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) مند کے علاقے سے مقامی انتظامیہ نے 2 نامعلوم افراد کی گولیو ں سے چھلنی مسخ شدہ لا شیں برآمد کر لیں یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مند انتظامیہ کو اطلاع ملی کے مندیک ندی میں2 نامعلوم افرا د کی لاشیں پڑی ہوئی ہے جس پر مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دی پولیس ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد مردہ خانے میں رکھ دی گئی جن کی شناخت احمد اور داد محمد کے نام سے کی گئی لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :