پاکستان روایتی جنگ کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے،رانا تنویر حسین

بھارت کا جنگی جنون خطہ میں قیام امن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے ،بھارتی افواج کی گولہ باری فائرنگ نہ صرف عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بلکہ بھارت کا اصل چہرہ بھی بے نقاب ہوگیا ہے، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ پاکستان ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے ہرگز غافل نہیں ہے ،پاکستان روائتی جنگ کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے بھارت کا جنگی جنون خطہ میں قیام امن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جس کا عا؂لمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے پاکستان کے مختلف سیکٹر میں بھارتی افواج کی گولہ باری فائرنگ نہ صرف عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے بھارت کا اصل چہرہ بھی بے نقاب ہو گیا ہے ،حکومت اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے دوسری طرف حکومت نے دہشت گردوں کیخلاف جو کامیاب آپریشن ضرب عضب شروع کر رکھا ہے اس کی بدولت دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ رہی ہے ،دشمنوں کو سی پیک کا عظیم منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا جس کو ناکام بنانے کے لیے وہ سازشیں اور شرارتیں کر رہا ہے ترکی کے صدر کے کامیاب دورہ پاکستان سے نہ صرف پاک ترکی تعلقات مزید مستحکم ہونگے بلکہ اس سے دونوں برادر ممالک میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی عمران خان کا ترکی صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر بائیکاٹ کسی بھی طرح ملکی وقار کے مطابق نہ ہے عمران خان کے اس طرح کے فیصلوں سے دشمن کو تقویت مل رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامز امیدوار میونسپل کمیٹی شرقپور عمران اشرف یعقومیہ کی جانب سے مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے ممبران کے اعزاز میں استقبالیہ ، کوٹ عبدالمالک میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،پیر اشرف رسول ایم پی اے، عمران اشروف یعقومیہ ، حاجی محمود اختر گورائیہ ، شاہد جٹ ، عبدالمحمید رحمانی ، چوہدری عبدالحمید ، حکیم سلیم اللہ ،نوید چوہان اور یونس جٹ نے بھی تقریب سے خطاب کیا ، وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے تعلیم کے میدان میں کئی انقلابی اقدامات اٹھا ئے ہیں وزیر اعظم کے تعلیمی شعبہ کی بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی بدولت معیار تعلیم بلند ہوا ہے اور ہونہار طلبہ طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی اٹھائے گئے اقدامات سے طلبہ و طالبات میں نیا جذبہ اور ولولہ پیدا ہو رہا ہے ،تو دوسری طرف شرح خواندگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مربو ط اقدامات کئے گئے ہیں ، رانا تنویر حسین نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت پسماندہ علاقوں میں نئے سکول کالجز اور یونیورسٹیاں قائم کر رہی ہے ،قبل ازیں ٹائون کمیٹی کو ٹ عبدالمالک میں مسلم لیگ ن کے آفس کے افتتاح کے موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی حکومت کی پالیسیوں پر عوام کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے ، شیخوپورہ سمیت پنجاب بھر میں مسلم لیگ ن کے ہی چئیرمین ضلع کونسل اور بلدیاتی اداروں کے سربراہان منتخب ہو نگے ،ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ غیر سنجیدہ سیاست اور ملکی وقار کے منافی سیاست کی ہے ، ترک صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ ایک پاکستانی کا نہیں بلکہ غیر پاکستانی کا فیصلہ تھا ، ہمیں آپس کے اختلافات کو آپس میں ہی رکھنا چاہیے بین الاقوامی سطح پر آپس کے اختلافات ظاہر کرکے ملکی جگ ہنسائی کا موقع نہیں دینا چاہیے ، پاک انڈیا سرحد پر حالیہ کشیدگی کے متعلق رانا تنویر حسین کا کہناتھا کہ انڈیا کی بزدلی کا حال یہ ہے کہ وہ کنٹرول لائن پر کمسن بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے افواج پاکستان کے بھرپور جواب نے بزدل دشمن کو منہ توڑ دندان شکن جواب دیا انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عالمی ادارے کنٹرول لائن پر معصوم بچوں اور بے گناہ شہریوں کی شہادت کے واقعات کا جائزہ لینے کے لیے مبصر مشن بھیجے ،

متعلقہ عنوان :