آزادکشمیر میں قومی زبان اردو کے نفاذ اور فروغ کیلئے سنجیدہ کوششیں شروع

آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی کے شعبہ اردو نے متحرک کردار ادا کرنے کا بیڑا اٹھا لیا

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء)آزادکشمیر میں قومی زبان اردو کے نفاذ اور فروغ کیلئے سنجیدہ کوششیں شروع،آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی کے شعبہ اردو نے متحرک کردار ادا کرنے کا بیڑا اٹھا لیا ،سپریم کورٹ آزادکشمیر کو اردو میں فیصلے صادر کرنے پر خراج تحسین ،آزادکشمیر کے تمام اداروں میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلہ کو رول ماڈل بنانے ،جامعہ کشمیر سمیت دیگر اداروں کی ویب سائٹ کو اردو میں منتقل کرنے کے مطالبات سامنے آ گئے،جامعہ کشمیر شعبہ اردو کے زیر اہتمام پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اردو پاکستان کی قومی زبان اور ہماری شناخت ہے ،اسے صرف شاعری کی زبان کہنا درست نہیں ،یہ مقابلے کی زبان ہے ،آزادکشمیر یونی ورسٹی کا شعبہ اردو قومی زبان کے فروغ ،ریاست اور جامعہ کے وقا ر میں اضافہ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا ،شعبہ کو مکانیت کی کمی کا سامنا ہے ،امید ہے یونی ورسٹی انتظامیہ ان مسائل پر جلد قابو پالے گی ،طلبہ کا جامعہ کشمیر میں اردو کی ایم فل کلاسز شروع کر کے غریب طلبہ کیلئے ان کی دہلیز پراعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولنے کا اور ڈاکٹر عبدالکریم کوجامعہ میںمستقل طور پر تعینات کرنے کا مطالبہ،شعبہ اردو کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے سربراہ ڈاکٹر عبدالکریم ،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر ریحانہ کوثر ،پروفیسر اکرام الرشید ،ڈاکٹر عظمیٰ،عنبرین خواجہ ،طلبہ افضال عالم ،رضوان بیگ ،مستنصر علی ،ماریہ نقوی ،عتیق ہمدانی ،قمر الزمان ،الطاف مغل ،شہزاد اعوان،اقصیٰ جاوید،لاریب حیات سمیت دیگر نے خطاب کیا ،ممتاز شاعر ناز مظفرآبادی نے اپنا کلام پیش کر کے خوب دادحاصل کی ،تقریب میں فیکلٹی ممبران میر یوسف میر ،عاصمہ کبیر ،صداقت حسین شاہ ،فرہاد احمد فگار سمیت شعبہ کشمیریات اور اسلامیات کے طلبہ اور اساتذہ نے بھی شرکت کی ،اس موقع پرشعبہ اردو کے تیسرے سیشن کے طلبہ کو خوش آمدید کیا گیا ،مقررین نے جامعہ کے ریٹائرڈ پروفیسر اکرام الرشید کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ،سربراہ شعبہ اردو ڈاکٹر عبدالکریم نے اپنے خطاب میں طلبہ پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تحقیق پر بھی توجہ دیں ،اور زبان و ادب کے بہترین سفیر بن کرپاکستان اور آزادکشمیر سمیت جامعہ کشمیر کا عالمی سطح پر نام روشن کریں ،ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر ریحانہ کوثر نے شعبہ اردو کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے مطالبات کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کا وعدہ کیا۔