ڈینٹل کالجز میں سینٹلائزڈ انڈیکشن پالیسی کے تحت داخلے کی درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے الحاق شدہ پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں سینٹلائزڈ انڈیکشن پالیسی کے تحت داخلے کی درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق پرونشل ایڈمیشن کمیٹی کی ہدایت پر درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کی گئی ہے وہ امیدوار جو پہلے درخواستیں جمع نہیں کراسکے تھے وہ 21اور 22نومبر کو (بروز پیر اور منگل، صبح 8بجے سے سہ پہر 2بجے تک) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور، راولپنڈی میڈیکل کالج راولپنڈی اور نشتر میڈیکل کالج ملتان میں درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

پرائیویٹ سیکٹر میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے درخواستیں صرف اوپن میرٹ سیٹوں کیلئے ہی وصول کی جائیگی۔ فارن یا اورسیز سیٹوں پر داخلہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہو گا۔