مرحوم گلوکار ’’اے نیئر‘‘ ملک کا قیمتی اثاثہ تھے،مریم اورنگزیب

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مرحوم گلوکار ’’اے نیئر‘‘ ملک کا قیمتی اثاثہ تھے، ان کی وفات سے گلوکاری کے میدان میں پیدا ہونے والا خلا پُر نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب لاہور میں مرحوم گلوکار’’اے نیئر‘‘ کے گھر گئیں اور مرحوم کی اہلیہ اور بھائی سے اظہار تعزیت کیا، انہوں نے مرحوم’’ اے نیئر‘‘ کے بلند درجات اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم ’’اے نیئر‘‘ پاکستان کی نوجوان نسل کے لئے مثالی گلوکار تھے۔ انکی وفات سے گلوکاری کے میدان میں پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہو سکتا۔واضح رہے کہ گلوکارہ اے نیئر گیارہ نومبر کو وفات پا گئے تھے۔