بھارت اور اسرائیل سب سے بڑے دہشت گرد ہیں‘ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں دونوں کی بربریت کی مثال نہیں ملتی‘ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں نے کشمیر پر ایک لفظ بھی نہیں بولا‘ بھارت ’’را ‘‘کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کررہا ہے‘ پاکستان کو بدلتے ہوئے حالات کو مدنظر رکھنا چاہئے‘ جمہوریت میں پارلیمان کے اندر اور باہر احتجاج آئینی حق ہے

چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کا بیان

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل سب سے بڑے دہشت گرد ہیں‘ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں دونوں کی بربریت کی مثال نہیں ملتی‘ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں نے کشمیر پر ایک لفظ بھی نہیں بولا‘ بھارت را کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کررہا ہے‘ پاکستان کو بدلتے ہوئے حالات کو مدنظر رکھنا چاہئے‘ جمہوریت میں پارلیمان کے اندر اور باہر احتجاج آئینی حق ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے را کا حاضر سروس افسر گرفتار ہوا مودی اور اس کی سرکار ہندو نیشنل ازم کی بنیاد پر آئی ہے۔ بھارت شروع سے ہی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ مفاد پرستی کی سیاست عروج پر ہے اصول پرستی اور پارٹی سے وفاداری بے معنی ہورہی ہے۔ ملکی سالمیت پر یکجہتی رکھنا ضروری ہے۔ رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے جوائنٹ اجلاس میں سینٹ اقلیت میں چلی جاتی ہے قومی اسمبلی کے مقابلے میں سینٹ کے ووٹ کم ہیں سینٹ کو ووٹ بڑھانا چاہئے اس حوالے سے آئین میں ترمیم لانے کی ضرورت ہے۔ وفاق کا دارومدار جمہوریت پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم حاجی عدیل نے صوبائی خودمختاری کیلئے طویل جدوجہد کی۔ (ن غ)