بلاول بھٹو کا 30نومبر کو پارٹی کا یوم تاسیس اور 5روزہ پارٹی کنونشنز لاہور میں کرنیکا اعلان

مرکزی کنونشن میں چاروں صوبوں سے پارٹی عہدیداران‘ کارکن شریک ہوینگے‘ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ضلعی عہدیداروں کے انٹرویوز بھی لئے گئے پاناما بل کی منظوری کے بغیر عدالتیں شریف برادران کا احتساب نہیں کر سکتیں ‘عوام ‘سیاسی جماعتیں حکومت سے 4 مطالبات منوانے کیلئے سب ہمارا ساتھ دیں‘شریف برادارن احتساب سے بھاگ رہے ہیں مگر پیپلزپارٹی ان سے ہر صورت پانامہ لیکس کا حساب لیکر ہی دم لیں گی ‘27دسمبر کے بعد پورے ملک میں ایک ہی نعرہ ہوگا ’’گونو ازگو ‘‘حکومت ہمارے مطالبا ت تسلیم کر لیں تو انکے لیے اچھا ہوگا ‘بلاول بھٹو کی گفتگو اور ٹویٹر پیغام ․

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے 30نومبر کو پارٹی کا یوم تاسیس اور 5روزہ پارٹی کنونشنز لاہور میں کر نے کا اعلان کردیا ‘مرکزی کنونشن میں چاروں صوبوں سے پارٹی عہدیداران، رہنما اور کارکن شریک ہوں گے جبکہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاناما بل کی منظوری کے بغیر عدالتیں شریف برادران کا احتساب نہیں کر سکتیں ‘عوام اور سیاسی جماعتیں حکومت سے 4 مطالبات منوانے کے لئے سب ہمارا ساتھ دیں‘شریف برادارن احتساب سے بھاگ رہے ہیں مگر پیپلزپارٹی ان سے ہر صورت پانامہ لیکس کا حساب لیکر ہی دم لیں گی ‘27دسمبر کے بعد پورے ملک میں ایک ہی نعرہ ہوگا ’’گونو ازگو ‘‘حکومت ہمارے مطالبا ت تسلیم کر لیں تو انکے لیے اچھا ہوگا ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں اپنا قیام بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے‘ بلاول ہاوس لاہور میں پارٹی کنونشنز کا سلسلہ 5 روز تک جار ی رہے گا30 نومبر کو پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب بلاول ہاوس میں ہوگی اور مرکزی کنونشن میں چاروں صوبوں سے پارٹی عہدیداران، رہنما اور کارکن شریک ہوں گے جب کہ اس موقع پر پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ضلعی عہدیداروں کے انٹرویوز بھی لئے جائیں گے جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ جب تک پاناما لیکس پر ہمارا قانونی بل پارلیمنٹ منظور نہیں کرتی تو اس وقت تک کسی کارروائی کا فائدہ نہیں ہوگا، پاناما بل کی منظوری کے بغیر عدالتیں شریف برادران کا احتساب کرنے کے قابل نہیں ہو سکتیں اس لئے حکومت سے 4 مطالبات منوانے کے لئے سب ہمارا ساتھ دیںدوسری جانب بلاول بھٹو نے بلاول ہائوس لاہور میں پیپلزپارٹی کے مختلف قائدین سے ملاقاتوں میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی قوم سے جو بھی وعدہ کرتی ہے ہم اس پرعمل کرتے ہیں اور ہم نے حکومت کو4مطالبات کی منظوری کیلئے جو ڈیڈ لائن دی ہے وہ حتمی ہے اس میں کسی قسم کی کوئی تبد یلی نہیں ہوگی اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہونگے تو پھر صرف ’’گونواز گو ‘‘کا ہی نعرہ لگے گا اور شر یف برادارن کو ہر صورت پانامہ لیک کا حساب دینا پڑ یگا ہم حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیں گے ۔