سابق فوجیوں کی تنظیم پاکستان ایکس سروس مین ایسوسی ایشن (پیسا)نے اتقاق رائے سے اپنا نام بدل کر ویٹرنز آف پاکستان (وی او پی) رکھ لیا

اتوار 20 نومبر 2016 15:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) سابق فوجیوں کی تنظیم پاکستان ایکس سروس مین ایسوسی ایشن (پیسا)نے اتقاق رائے سے اپنا نام بدل کر ویٹرنز آف پاکستان (وی او پی) رکھ لیا ہے تاہم اس تنظیم کے مقاصد میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیسا کے اجلاس عام میں پیسا کا نام بدل کر ویٹرنز آف پاکستان رکھنے کی قرارداد پیش کی گئی جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ تنظیم کے مقاصد کے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی تاہم اسے مزید فعال بنایا جائے گا۔ نام کی تبدیلی کی ایک وجہ بین الاقوامی سطح پر سابق فوجیوں کا ویٹرنزکہلانا ہے جبکہ نام بدلنے سے دوست ممالک کی سابق فوجیوں کی تنظیموں سے قریبی روابط رکھنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ چین کے سابق فوجیوں کا ایک وفد پاکستان کا دورہ اور پیسا کے رہنمائوں سے ملاقات کر چکا ہے۔

پیسا کے بیان کے مطابق ویٹرنز آف پاکستان کی ممبر سازی کیلئے ملک بھر میں ایک مہم چلائی جائے گی تاکہ انھیں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا جا سکے جس سے انکی آواز پر اثر ہو جائے گی اور سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے کام میں بہتری آئے گی۔ سابق فوجیوں نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ ہر سال ملک کے مختلف حصوں میں ویٹرنز کا دن منایا جائے گا جس میں شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ اسکے علاوہ ویٹرنز ڈے پر اعلیٰ حکومتی حکام اور مسلح افواج کے سربراہوں کو بھی بلایا جائے گا جس سے سابق فوجیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور انھیں پیغام جائے گا کہ قوم کو مادر وطن کیلئے انکی قربانیاں یاد ہیں۔

متعلقہ عنوان :