ملکی تاریخ میں پہلی بار بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ ملکی ترقی کی طرف اشارہ کر رہا ہے، پاکستان اکانومی واچ

اتوار 20 نومبر 2016 15:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ ملکی ترقی کی طرف اشارہ کر رہا ہے کیونکہ اسکی وجہ کھپت کے بجائے سرمایہ کاری ہے۔ انہون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جی ڈی پی کے تناسب سے تجارتی خسارہ 1.1 فیصد سے بڑھ کر 1.7 فیصد کا ہو گیا ہے جس کی وجوہات میں برٓامدات کی کمی اور درآمدات میں اضافہ شامل ہے مگر اسکی بڑی وجہ اقتصادی راہداری کی تکمیل کیلئے کی جانے والے مشینری وغیرہ کی درآمدات ہیںجو بڑھتی جا رہی ہیں۔

اس خسارے سے ادائیگیوں کے توازن پر فرق پڑے گا مگر اسکے فوائد شمار کرنا مشکل ہے کیونکہ آج جو سرمایہ کاری ہو رہی ہے کل اس کا منافع بھی آئے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری ملکی قسمت بدلنے والا منصوبہ ہے جوپاکستان کے اقتصادی پس منظر کو بدل کر رکھ دے گی۔ رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران برآمدات 6.86 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ سال 7.09 ارب ڈالر تھیں جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جبکہ درآمدات 13.28 ارب ڈالر سے بڑھ کر 13.56 ارب ڈالر ہو گئی ہیں جن میں سے غیر ضروری درآمدات کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔

سال رواں کے پہلے چار ماہ کے دوران ترسیلات زر کے مد میں ملک کو 6.26 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں۔ ترسیلات کے ذریعے پاکستان کے نصف امپورٹ بل کی ادائیگی کی جاتی ہے اسلئے انھیں بڑھانے کیلئے سنجیدگی سے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :