بجلی چوری کر نے پر 3افراد کے خلاف مقد مہ درج

اتوار 20 نومبر 2016 15:10

رحیم یار خان۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) میپکو عملہ کا کریک ڈائون، 3صارف بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیے گئے ،پولیس نے ایس ڈی او میپکو کے تحریری مراسلہ پر بجلی چور صارفین کے خلا ف مقدمہ درج کرلیا ،تفصیل کے مطابق ایس ڈی او میپکو کو خفیہ اطلاع ملی کہ چک 135ون ایل میں صارف ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے میں مصر وف ہیں جس پر میپکو کے عملہ نے چھاپہ مارکر 3صارفین صدیق احمد وغیرہ کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا اوربرقی تنصیبات کاٹ دیں ،بعد ازاں ایس ڈی او میپکو کے تحریری مراسلہ پر پولیس نے پکڑے جانے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :