وزیراعلیٰ پنجاب جلدرحیم یار خان چیمبر کے سیکرٹریٹ کی جدید سہولیات سے آراستہ عمارت کاافتتاح کریں گے، چوہدری محمدشفیق علیم

اتوار 20 نومبر 2016 15:10

رحیم یار خان۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف بہت جلدرحیم یار خان چیمبرآ ف کامرس اینڈانڈسٹری کی سیکرٹریٹ کی جدید سہولیات سے آراستہ تعمیر شدہ عمارت کاافتتاح کریں گے۔اس موقع پروزیراعلیٰ کوچیمبرسیکرٹریٹ کی تعمیرکے حوالے سے گراں قدرخدمات سرانجام دینے اورفنڈزکی دستیابی کے حوالے سے بھرپورطریقے سے خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

صدررحیم یارخان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری چوہدری محمدشفیق علیم نے اے پی پی سے یہاں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ وزارت تجارت نے چیمبرکی بہترین کارکردگی کی بدولت اس کے لائسنس کی تجدیدآئندہ5سال کیلئے کردی ہے جس پریقیناً تمام ممبران چیمبراورضلع کے عوام مبارک باد کے مستحق ہیں۔چیمبرکے پلیٹ فارم سے کی جانے والی کوششیں کارگرثابت ہوئیں جس سے رحیم یارخان کے ریلوے اسٹیشن کواپ گریڈکیاجارہاہے اورساتھ ہی وزارت ریلوے نے گرین لائن سمیت دیگرٹرینوں کے اسٹاپ کے حوالے سے بھی یقین دہائی کرائی ہے،چوہدری محمدشفیق علیم نے مزید کہاکہ رحیم یارخان انڈسٹریل اسٹیٹ کاقیام اپنے اختتامی مراحل میںہے ، جلدانڈسٹریل اسٹیٹ کے اپریشنل ہونے سے ضلع رحیم یا رخان ترقی کے ایک نئے دورمیں داخل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :