بھارت کی گولہ باری سے شہید4بچوں کی نمازجنازہ اداکردی گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 نومبر 2016 14:49

بھارت کی گولہ باری سے شہید4بچوں کی نمازجنازہ اداکردی گئی

کھوئی رٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20نومبر2016ء) :بھارت کی گولہ باری سے شہید4بچوں کی نمازجنازہ اداکردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے سیزفائرکی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رٹہ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی،جس کے نتیجہ میں 4کمسن شہید ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

جن کی آج نمازجنازہ اداکردی گئی ہے۔نمازجنازہ میں بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔شہداء میں سنگھال گاؤں کی4سال کی ریبہ، 7سال کی فائزہ،8سالہ شازیہ اور 16سالہ شہزادشامل ہے۔

متعلقہ عنوان :