عدالت عالیہ کی 150سالہ تقریبا ت ،لیہ الیون اور بھکر الیون کی ضلعی عدالتوں کی ٹیمو ں کے درمیان کر کٹ میچ کھیلا گیا

اتوار 20 نومبر 2016 14:40

لیہ۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء)عدالت عالیہ کی 150سالہ تقریبا ت کے سلسلہ میں لیہ الیون اور بھکر الیون کی ضلعی عدالتوں کی ٹیمو ں کے درمیان کر کٹ میچ بھکر میں کھیلا گیا جو کہ لیہ الیون نے 15رنز سے جیت لیا ۔

(جاری ہے)

راجہ قمر الزما ن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ کی سرپرستی میں لیہ الیون کی کپتا نی سینئر سول جج لیہ مستحسن احمد منہاس نے کی۔

لیہ الیو ن نے ٹاس جیت کر پہلے بائٹنگ کر تے ہو ئے مقرر 12اوورز میں 146رنز بنا ئے جبکہ بھکر الیون نے 131رنز بنا ئے ۔ لیہ الیون کی طرف سے تصور اقبال خان سول جج نے 70رنز بنا کر نما یاں رہے اور مین آف دی میچ قرار پا ئے ۔ ان تقریبا ت کے سلسلہ میں لیہ الیون کا اگلا میچ ڈیرہ غازی خان کے ساتھ گو رنمنٹ ڈگری کا لج گراؤنڈ لیہ میں کھیلا جا ئے گا ۔