وزیر اعلیٰ پنجاب کی دیہی بیوہ خواتین کی فلاح سکیم کے تحت لیہ کی 660 خواتین میں مفت جا نوروں کی تقسیم کے پہلے مر حلے کا آغاز کر دیا گیا

اتوار 20 نومبر 2016 14:40

لیہ۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی مستحق دیہی بیوہ خواتین کی فلاح سکیم کے تحت ضلع لیہ کی 660مستحق بیوہ خواتین میں مفت جا نوروں کی تقسیم کے پہلے مر حلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔سکیم کاآغازضلع کی پسماندہ تحصیل چوبا رہ میں 260بیو ہ خواتین میں 520بھیڑ بکریاں تقسیم کرکے کردیاگیا۔اس سلسلہ میں ایک تقریب کاانعقادتحصیل چوبارہ میں کیاگیاجس میں ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسرواجدعلی شاہ،ممبر قومی اسمبلی صاحبز ادہ فیض الحسن سواگ ، ممبر صوبا ئی اسمبلی سردار قیصر عباس خان مگسی ، اے سی صفا ت اللہ خان ، ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو ، ڈائریکٹرلا ئیو سٹا ک پنجا ب ڈاکٹر عبد الرحمن ، ڈائریکٹر لا ئیو سٹا ک ڈی جی خان ڈاکٹر اشر ف انجم ، ڈائریکٹر لا ئیوسٹا ک ملتا ن ڈاکٹر منصور احمد ملک ، ڈی ایل او ڈاکٹر طا رق انور ، اے پی وی او ڈاکٹر اعجاز الٰہی جکھڑ ، ڈی ڈی ایل او چوبا رہ ڈاکٹر عاطف عطاری ،ڈاکٹرمحمدحفیظ، نا صر عبا س خان مگسی معززین علا قہ اور مستحق بیوہ خواتین مو جو د تھیں ۔

(جاری ہے)

تقریب سے ڈی سی او واجد علی شاہ نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ حکو مت پنجا ب معاشرے کے ہر فرد کی بلا امتیاز نگہبا نی کے فرائض کی ادائیگی کے لئے کو شاں ہے، انہو ں نے کہا کہ لائیوسٹا ک کی امدادی سکیم سے نہ صرف بیوہ خواتین کو با عزت روز گار میسر آئے گا بلکہ ان کے بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو ں گے ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مستحق بیوہ خواتین کو نہ صرف مفت جا نور فراہم کیے جا رہے ہیں بلکہ ان کے علا ج معالجہ کی ذمہ داری بھی محکمہ لا ئیو سٹا ک انجا م دے گا ۔

تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے ممبر صوبا ئی اسمبلی سردار قیصر عباس خان مگسی نے اظہار خیا ل کر تے ہو ئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب کی سیا ست کا محور عوام کی فلا ح و بہبود ہے اور اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام اقداما ت بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس سکیم سے پولیس اورفوج کے شہید جوانوں کے ورثاء کوبھی مستفید کیاجائے گا۔

انہوںنے کہاکہ اس سکیم کوسیاست سے بالاترہوکرعبادت سمجھ کرتکمیل تک پہنچایاجائے گا۔تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن سواگ نے کہا کہ پا کستا ن کی تا ریخ میں پہلی مر تبہ روز گار کی ایسی پا لیسی بنا ئی گئی ہے جس کی پہلی شرط بچے کا سکو ل میں تعلیم حاصل کر نا لا زمی قرار دیا گیا ہے ،انہو ں نے کہا کہ مفت جا نور ان بیوہ خواتین کو فراہم کیے جارہے ہیں جن کا بچہ سرکا ری سکو لو ں میں زیر تعلیم ہو گا ،انہو ں نے مزید کہا کہ اس سکیم کے تحت روز گار اور تعلیم ساتھ ساتھ پروان چڑھیں گے ۔

تقریب میں ڈائریکٹر لا ئیوسٹا ک ملتا ن ڈاکٹر منصور احمد ملک نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ محکمہ لا ئیوسٹا ک و ڈیری ڈویلپمنٹ غریب، مستحق ، بیوہ خواتین میں چھوٹے بڑے جا نور ایک مربوط میکنزم کے ذریعے شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے دئیے جار ہے ہیں جس کے لئے ضلع بھر کی تمام ویٹر نری ہسپتا لو ں میں درخواستیں وصول کی گئیں تھیں جن میں تحصیل لیہ سے 24سو درخواستیں ، تحصیل کروڑ لعل عیسن سے 2450اور تحصیل چوبا رہ سے 300درخواستیں موصول ہو ئیں جو اس سیکروٹنی جس میں بیو ہ ہو نا اور ایک ایکڑ سے کم رقبہ رکھنے والی ایسی خواتین جن کا ایک بچہ سکو ل بھی جا تا ہو ، شفا ف طریقہ سے انتخاب کیا گیا ہے، انہو ں نے بتا یا کہ تحصیل چوبا رہ میں مستحق بیوہ خواتین میں 520بھیڑ بکریاں جبکہ تحصیل لیہ اور کر وڑ لعل عیسن میں 2،2سو مستحق بیوہ خواتین میں بھینسیں و گا ئیں تقسیم کی جا ئیں گی ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ مفت مویشیوں کی تقسیم سے خواتین کے لئے معاشی فوائد کے ساتھ ساتھ دودھ و گو شت کی پیداوار میں اضا فہ اور اور ضلع کی زرعی معیشت میں بہتری آئے گی ۔ انہوں نے مزیدبتایاکہ تمام جانوروں کوٹیگ لگائے گئے ہیں اوران کی مکمل ٹریکنگ کی جائے گی۔تین سالہ اسکیم کے تحت جانورحاصل کرنے والی بیوہ خواتین بڑے جانوراوران کے بچوں کوفروخت نہیں کرسکیں گے تاہم تین سال کے بعدوہ ان کوفروخت کرنے کے حقدارہونگے۔بعد ازاں ڈی سی او واجد علی شاہ اور ممبران اسمبلی نے قرعہ اندازی کے ذریعے مستحق دیہی بیوہ خواتین میں جا نور اور ان کے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :