وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی گلوکار اے نیئر کے انتقال پر ان کی فیملی سے اظہار تعزیت

اتوار 20 نومبر 2016 14:40

لاہور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب اتوار کے روز معروف گلوکار اے نیئر کے گھر گئیں اور انکے انتقال پر انکی فیملی کے ساتھ تعزیت کا اظہارکیا،اس موقع پر وزیر مملکت نے کہا کہ مرحوم ملک کا بہت بڑ اثاثہ تھے بالخصوص نئی نسل کے لئے وہ ایک اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے،انہوں نے کہا کہ اے نیئر نے جب اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تو اس وقت پاکستان ٹیلی ویژن کے علاوہ ملک میں کوئی اور چینل نہیں تھا لیکن انہوں نے انتہائی محنت اور لگن سے اپنے فن کے ذریعے ملک کا نام روشن کیا،اس موقع پر مسز اے نیئر نے کہا کہ میرے شوہر ملک کے ساتھ وفادار تھے، انہوں نے پوری دنیا میں پروگرام کرکے پاکستان کا نام روشن کیا،وہ ایک پاکستانی سفیر کی حیثیت رکھتے تھے،اے نیئر نے اپنے سوگواران میں بیوی اور تین بچے چھوڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :