وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 86کروڑ 43لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے

اتوار 20 نومبر 2016 14:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء)وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 86کروڑ 43لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال کے دوران فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 9ارب 26کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے سی ڈی این ایس پراجیکٹ کیلئے 5کروڑ، فنانس ڈویژن کی ادارجاتی اصلاحات کیلئے ایک کروڑ 84لاکھ ، گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے کیلئے 2کروڑ ، کوئٹہ میں فلائی اوور کی تعمیر کیلئی16کروڑ ، گوادر ڈیلوپلمنٹ اتھارٹی کیلئے 20کروڑ ، پشاور میں چلڈرن ہسپتال کیلئے 16کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔