وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے رواں مالی سال 2016-17ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈیژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر ایک کھرب 67ارب 94کروڑ 26لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

اتوار 20 نومبر 2016 14:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات رواں مالی سال 2016-17ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈیژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر ایک کھرب 67ارب 94کروڑ 26لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 8کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کیلئے 6ارب 86کروڑ ، عارضی طور پر بے گھر ہونیوالے افراد کی بحالی کیلئے 42ارب 56کروڑ ، ایرا کیلئے ایک ارب 93کروڑ ، پائیدار ترقیاتی اہداف کیلئے 20ارب روپے ، سیفران /فاٹا کیلئے 8ارب 25کروڑ ، گلگت بلتستان بلاک کیلئے 4ارب 74کروڑ ، اے جے کے بلاک کیلئے 5ارب 5کروڑ ، واپڈا پاور سیکٹر کیلئے 6ارب 80کروڑ ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 19ارب ، پانی و بجلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 3ارب 84کروڑ 80لاکھ ، سائنس ٹیکنالوجیکل اینڈ ریسرچ ڈویژن کیلئے ایک ارب 12کروڑ ، ایونیو ڈویژن کیلئے 27کروڑ ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کیلئے 96لاکھ ،ریلویز ڈویژن کیلئے 13ارب 52کروڑ ، پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کیلئے 55کروڑ ، پلاننگ کمیشن کیلئے 2ارب 30کروڑ ، پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کیلئے 81کروڑ 67لاکھ ، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 10کروڑ 84لاکھ ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 7ارب 23کروڑ ، ملک میں صحت کی سہولیات کیلئے 5ارب 90کروڑ ، نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کیلئے 51کروڑ 49لاکھ ، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کیلئے ایک کروڑ 40لاکھ ، داخلہ ڈویژن کیلئے 4ارب 60کروڑ ، لااینڈ جسٹس اور انسانی حقوق ڈویژن کیلئے 46کروڑ 61لاکھ ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کیلئے 2ارب 55کروڑ ، کیڈڈویژن کیلئے 71کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے فنڈز جاری کر رہا ہے۔