Live Updates

عمران خان نے ترقی کے راستے میںہر رکاوٹ پیدا کی، عرفان دولتانہ

شیخ رشید اور طاہر القادری ملک کی ترقی نہیں چاہتے، بیان

اتوار 20 نومبر 2016 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست اب ختم ہوجائے گی ۔ لندن پلان ایک بار پھر ناکام ہوگا اور وہ اب ناکام سیاستدان کہلائیں گے ، دھرنوں کی سیاست سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، عمران خان نے ترقی کے راستے میںہر رکاوٹ پیدا کی، شیخ رشید اور طاہر القادری ملک کی ترقی نہیں چاہتے اس لئے وہ عمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں، مسلم لیگ ن کے دور میں سب سے زیادہ ترقی ہوئی ۔

عمران خان جمہوریت کے خلاف سازشیں بند کریں ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب میں ترقی کا سفرتیزی سے جاری ہے اور ہر محکمہ کو جدید خطوط پر کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے ،ہر شعبہ میں آئی ٹی کو بنیاد بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب پولیس کے ہر اہلکا ر اور افسر کاریکارڈ کمپوٹرائزڈ کردیا گیا ، انہوںنے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس سے ہم پوری طرح آگاہ ہیں،یہ محکمے اپنی کاکرردگی بہتر بنارہے ہیں ،پنجاب میں عوام کے مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اپنے منشور پر عمل کررہی ہے اس کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں دم توڑ گئی ہیں اور عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیا ہے ،دھرنے دینے والوں کو ناکامی کے علاوہ کچھ نہیں مل سکا ،تحریک انصاف کے جمہوریت کے خلاف اٹھنے والے تمام اقدامات ناکام ہوئے اور عوام نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا،عوام کو علم ہے کہ مسلم لیگ ن ہی ان کے مسائل حل کررہی ہے اس لئے وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں،

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :