بلا ول بھٹو زرداری نے لاہور میں اپنا قیام بڑھانے کا فیصلہ کر لیا

اتوار 20 نومبر 2016 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں اپنا قیام بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور توقع ہے کہ پارٹی چیئرمین لاہور میں2دسمبر تک قیام کریں گے ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری کے قیام بڑھانے کا مقصد ڈویژن اور نچلی سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی کو مکمل کرنا ہے۔ قیام کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر 30نومبر کو بلاول ہائوس لاہور میں نہ صرف ورکرز کنونشن کی صدارت کریں گے جبکہ پنجاب کی مختلف ڈویژنوں کے پارٹی ورکروں سے ملاقات کریں گے اور پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :