ذاتی ڈیٹا ناپسندیدہ عناصر کے ہاتھوں لگ سکتا ہے

واٹس ایپ ویڈیو کالنگ سکیم کے حوالے سے وزارت آئی ٹی نے ایڈوائزری جاری کر دی

اتوار 20 نومبر 2016 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء)واٹس ایپ کی ویڈیو شیئرنگ فیچر سے متعلق ناپسندیدہ پیغامات کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے عوام کے لئے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیچر سے ذاتی کال ڈیٹا ناپسندیدہ عناصر کے ہاتھ میں آ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی اس ایپلیکیشن کی مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بات اہم ہے کہ پاکستانی صارفین اس سکینڈل سے آگاہ رہیں اور اپنے ڈیٹا کو محفوظ بنائیں۔ واضح رہے کہ اس سکینڈل scamکو عالمی میڈیا نے بھی اٹھایا ہے تاہم سکیورٹی ڈیٹا ماہرین نے اس فیچر سے خبردار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔۔( علی)