پاکستان عالمی سطح پر امن سلامتی اور محبت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ‘دنیا بھر سے آنے والے سکھ زائرین انسانیت کے ناطے ہمارے بھائی ہیں ‘ان کی خدمت کوئی احسان نہیں بلکہ ہمارا مذہبی و قومی فریضہ ہے

چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان صدیق الفاروق کا دربار کرتار پور میں انگیٹھا صاحب کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان ‘ہندوستاناور دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں سے خطاب

اتوار 20 نومبر 2016 14:10

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر امن سلامتی اور محبت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے دنیا بھر سے آنے والے سکھ زائرین انسانیت کے ناطے ہمارے بھائی ہیں ان کی خدمت کوئی احسان نہیں بلکہ ہمارا مذہبی و قومی فریضہ ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار دربار کرتار پور میں انگیٹھا صاحب کی تقریب کے افتتاح کے موقع پر پاکستان ،،ہندوستان،اور دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدیق الفاروق نے کہا بھارت کو چاہیے کہ جنگ کی بجائے خطے سے غربت ،بیماری جہالت و بے روزگاری کے خاتمے اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر دو طرفہ تعلقات کو فروغ دیا جائے ۔

(جاری ہے)

بھارت کے بعد پاکستان کرتار پور میں پہلے انگیٹھا صاحب کا افتتاح کیا جارہا ہے ہم سکھ بھائیوں کی خدمت کے لئے پاکستان سے ،،سانجھ ،،کے نام سے ایک رسالہ بہت جلد شائع کر رہے ہیں آج بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ بھائیوں ،بہنوں بزرگوں اور نوجوانوں کو جس محبت ،امن و سلامتی اور آزادی کی فضا میں اپنی مذہبی رسومات ادا کر تے دیکھ کر مجھے جو خوشی محسوس ہو رہی ہے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا قبل ازیں ممبر پنجاب اسمبلی رمیش سنگھ اروڑہ ،گردوارہ پر بندھک کمیٹی پاکستان کے تارا سنکھ کے علاوہ منموہن سنگھ ،بھائی کرپال سنگھ ،سردار منجیت سنگھ ،بابا سوہن سنگھ مردانہ و دیگر پر مشتمل دہلی ،جالندھر ،کینڈا ،وغیرہ سے آئے سکھ سنگتوں پر مشتمل سربراہان نے حکومت پاکستان ،پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ نارووال کی طرف سے حسب روایت نارووال کی طرف سے آنے والے سکھ یاتریوں کی فول پروف سیکیورٹی اور دیگر ضروریات کی فراہمی کے لیے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں آکر اپنی مذہبی رسومات ادا کرکے ہمیں یہ احساس ہو رہا ہے کہ جیسے ہم اپنے گھر میں موجود ہیں اس لئے ہم پاکستان سے محبت اور خلوص کا تحفہ لیکر جارہے ہیں اور پاکستان سے ملنے والے پیار کو دل سے کبھی نہیں بھلا پائیں گے ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نارووال محمد کاشف ،ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر نارووال رفاقت علی نسوآنہ ،اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ نعمان تارڑ و دیگر بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :