دربار صاحب کرتار پور میںسکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا جی گرونانک کے 548ویں جنم دن پر دنیا بھر سے آئے 1291 سکھ یاتریوں نے مذہبی رسومات ادا کیں‘حکومت پاکستان و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات

اتوار 20 نومبر 2016 14:10

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) دربار صاحب کرتار پور میںسکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا جی گرونانک دیو جی کے 548ویں جنم دن کے موقع پر بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے 1291 سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کیں ،سکھ یاتریوں کی آمد پرحکومت پاکستان و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات، تفصیلات کے مطابق دربار صاحب کرتار پو ر میںسکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا جی گرو نانک دیو جی کے 548ویں جنم دن کے موقع پر بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے 1291سکھ یاتریوں نے دربار صاحب کرتار پور نارووال میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں اس موقع پر سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں دونوں ممالک کو بیٹھ کر تنازعات کو ختم کرنا چاہیے بھارتی سکھ منمہون سنگھ ،گلدیب سنگھ اور گردیال سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان حکومت کی طر ف سے مہمان نوازی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے حکومت نے سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات فراہم کر کے سکھوں کے دل جیت لیے ہیں سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ در بار صاحب کرتار پورہ سے بارڈر کھولا جائے تاکہ سکھ یاتری دربار صاحب درشن کے لئے آسکیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آنے سے قبل جو کچھ سن رکھا تھا اس میں کوئی سچائی نہیں پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے دربار کرتار پورہ میں سکھ یاتریوں کے لیے حکومت و مقامی ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے علاوہ فری ڈسپنسری و دیگر سہولیات فراہم کی ہوئی تھیں قبل ازیںممبر پنجاب اسمبلی رمیش سنگھ اروڑہ،گردوارہ پربند ھک کمیٹی پاکستان کے تارا سنگھ کے علاوہ منموہن سنگھ ،بھائی کرپال سنگھ ،سردار منجیت سنگھ، بابا سوہن سنگھ مردانہ و دیگر پر مشتمل دہلی ،جالندھر،کینڈااور انگلینڈ وغیرہ سے آئی سکھ سنگتوں کے سربراہان نے حکومت پاکستان پنجاب حکومت اورضلعی انتظامیہ نارووال کی طرف سے آنے والے سکھ یاتریوں کی سیکورٹی اور دیگر ضروریات کی فراہمی کے لئے بہترین انتظامات پراطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :